Information For Authors

Instructions for Authors

“Al-Duhaa” feels honor in providing a platform by publishing original material of interest to the research scholars “Al-Duhaa” is an academic refereed journal published two times a year (summer and winter). Unsolicited manuscripts will be welcomed here.

Manuscript Submission

Submit two copies of the manuscript along with a soft copy via CD/Email to the Editor. Manuscripts should not be submitted via Fax. To facilitate academic review and production, authors must provide their complete name, address, phone number(s), current position/title, and name(s) of universities on the title page. Manuscripts will be considered for publication only if they have not been published previously and are not under consideration for publication elsewhere.

The Review Procedure Manuscripts that are submitted to “Al-Duhaa” are subject to evaluation by at least two independent referees (including one from technologically advanced countries) who are expert in the applicable field. The decision to accept or reject a manuscript rests solely with “Al-Duhaa” Editorial Board. This decision is final. The Editorial Board will, however, base its decision primarily upon the recommendations of the referees who have evaluated the paper.

Format Requirements

  1. General Requirements: Unsolicited Manuscripts must be written in English/Urdu/Arabic. Type the manuscript on white bond paper, 8-1/2×11inches (21.6×27 cm or A4 size paper) with margins of at least 1.5 inches (4cm) on left for English and on right for Urdu/Arabic.

Begin each of the following section on separate page and in the following order: Title page,

Abstract,

Introduction,

Results & Conclusions, References.

Number pages consecutively, beginning with the title page. Type the page number in the upper right-hand corner of each page in English, and in the upper left-hand corner of each page in Urdu and Arabic.

  1. Abstracts: Provide on a separate page an abstract of 150 to 200 words followed by the keywords for respective article. This abstract should consist of labeled background, Methods, Results and Conclusion. They should briefly describe, respectively, the problem being addressed in the study, how the study was performed, the salient result and what the authors conclude from the results
  2. Introduction:

State the purpose of the article and summarize the rationale for the study.

  1. Key Words:

Include the Key Words relating to the article subject.

  1. Results:

Present your results in logical sequence in the text.

  1. Discussion:

Emphasize the new and important aspect of the study and conclusions that follow from them. Link the conclusions with the goals of the study but avoid unqualified statements and conclusions not completely supported by your discussion and references.

  1. References:

Text and references must follow the format outlined in The Chicago Manual of Style like:

al-Alusi, Sayyid Muhmud al-Baghdadi. Ruh al-Ma’ani, Cairo: Muniriyah Press, 1353 AH, PP.

All footnotes citing books must contain the complete title, name of the author(s), place of publication, publishing company, and date. All foreign words must be underlined and transliterated.

“Al-Duhaa” reserves the right to change the transliteration of all historical names, titles, and non-English terminology to bring conformity with its own style.

.

.

 

مقالہ نگار کے لئے عمومی ہدایات

مقالہ نگار حضرات سے متعلق چند قابل توجہ امور:

تحقیقی مقالہ جمع کراتے وقت اس کی دو کاپیوں(ہارڈ کاپی ) کے ساتھ ساتھ سافٹ (سی ڈی) کا ہونا ضروری ہے ۔ ای میل اورڈاک کے ذریعے مقالہ جات بھیجوائے جاسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ اپنا نام، پتہ ، فون نمبر اورجس ادارے میں کام کر رہے ہیں اس کا نام اوراپنا عہدہ ضرور لکھیں۔ صرف غیر شائع شدہ مواد کی اشاعت ہی مجلہ ’’الضحٰی‘‘ میں ہوسکے گی۔

مقالہ جات کا ریویو:

مجلہ ’’الضحٰی‘‘ میں اشاعت کی غرض سے بھیجے گئے مقالات کے لئے دو تبصرہ نگاران کی مثبت رائے کا ہونا ضروری ہے۔ مقالہ کی اشاعت کے حوالے سے ادارتی بورڈ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ تاہم اس کی بنیاد تبصرہ نگاروں کی آڑاء ہی ہوں گی۔

مقالہ کی ترتیب وتدوین سے متعلق امور:

(الف) عمومی لوازمات:

اردو مخطوطA4 صفحے پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ اورعربی مخطوط ٹریڈیشنل اریبک یونی کوڈ فونٹ میں ڈیڑھ انچ کے فاصلے کے ساتھ ایم ایس ورڈ 2007فارمیٹ میں محفوظ کیا جائے ۔ آرٹیکل سے پہلے ٹائٹل صفحہ مہیا کیا جائے جو تالیف اورمولف کے پورے نام، ادارہ جہاں پر وہ کام کر رہا ہے ، ڈاک پتے، ای میل پتے اوردیگر معلومات جو مولف دینا چاہتا ہے، پر مشتمل ہو۔

اس کے بعد تقریباً آدھے صفحے (۲۰۰ الفاظ) پر مشتمل مضمون کی تلخیص abstract انگریزی زبان میں فراہم کیا جائے۔ حواشی اورمصادر ومراجع بالترتیب مضمون کے آخر میں دیئے جائیں۔ مضمون کی طوالت پانچ تا آٹھ ہزار الفاظ سے (بشمول حواشی وحوالہ جات) زیادہ نہ ہو۔

مقالے کے ذیلی عنوانات نئے صفحے سے درج ذیل ترتیب کے ساتھ بھیجے  جائیں:

عنوان مقالہ

خلاصہ (Abstract)

تعارف ، نتائجِ بحث اورحوالہ جات

صفحات نمبر انگریزی مقالے میں اوپر دائیں طرف اوراردو عربی میں اوپر بائیں طرف لگائے جائیں۔

خلاصہ (Abstract)

علیحدہ صفحے پر خلاصہ ارسال کرتے وقت یہ پیش نظر رہے کہ وہ 150 تا 200 الفاظ سے زائد نہ ہواوراس میں مقالے کا مقصد، طریقہ کار،امیتازی خصائص اورمصنف کے نتائج بحث کا ہونا ضروری ہے۔

 

تعارف(Introduction):

مقالے کا خلاصہ اختصار کے ساتھ مرتب انداز میں تحریر کیجیے۔

کلیدی الفاظ(Key Words):

اپنے مقالے سے متعلق پُرمغز الفاظ (Key Words) مضمون کی مناسبت سے شامل کیجیے۔

نتائج(Conclusion):

نتائج منطقی ترتیب اورتسلسل کے ساتھ مقالے میں پیش کیجیے۔

بحث(Discussion):

موضوع کے نئے اوراہم پہلوؤں پر اپنا مطالعہ اورمحنت صرف کیجیے اورنتائج کو اپنی بحث کے ساتھ جوڑتے ہوئے مقاصد واضح کیجیے اورغیر علمی وغیر ماہرانہ انداز سے اجتناب کیجیے۔

نوٹ: املاء اورانشاء کے رموز وقواعد کا التزام ضروری ہے۔

حوالہ جات(References) :

مواد اورحوالہ جات کی ترتیب میں شکاگو مینوئیل آف سٹائل (Chicago Manual of Style) کی پیروی کیجیے۔ حوالہ جات تحریر کرتے وقت درج ذیل اسلوب اختیار کیجیے:

مصنف کا نام، کتاب کا نام، جگہ اشاعت، اشاعتی ادارہ، مقامِ اشاعت، تاریخ اشاعت ،جلد نمبر، صفحہ نمبر۔جیسے:

آلوسی،  سید محمد البغدادی، روح المعانی، قاہرہ، دارالکتب العلمیہ، بیروت، 1353ھ ، ج:1،ص:25

مستعار اوراجنبی الفاظ

اگرآپ انگریزی زبان میں مضمون تحریر کرنا چاہیں تو اس میں وارد عربی، ترکی، فارسی ، پشتو اوراردوزبانوں کے الفاظ  مجلہ ’’الضحٰی‘‘ کے ٹرانسلیشن نظام (جو سوائے پشتو کے مجلہ اسلامک سٹڈیز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد کے نظام پر مبنی ہے) کے مطابق لکھے ہوئے ہوں جو شمارے کے آغاز میں لف کیا جا رہا ہے ۔یہی ہدایت ان مضمون نگاروں کے لئے بھی ہے جو اپنے اردو یا عربی مضامین میں سے چند الفاظ یا اصطلاحات انگریزی میں تحریر کرنا چاہیں۔

حقوقِ طباعت:

مجلہ ’’الضحٰی‘‘ کو تحقیقی مواد ارسال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مولف طباعت کے جملہ حقوق بشمول برقی طباعت مجلے کے حوالے کر رہا ہے ، کوئی تیسرا فریق مجلہ ’’الضحٰی‘‘سے کسی مقالے کی کلی یا جزوی طباعت چاہتا ہےتو افادہ عام کے لئے مجلہ ’’الضحٰی‘‘کو اس کی اجازت دینے کا حق حاصل ہوگا۔

 

ایڈیٹنگ:

مجلہ ’’الضحٰی‘‘کو موصول مخطوطات تنقیح کے بعد دو نامعلوم ہم رتبہ تبصرہ نگاران/ماہرین کے محاکمے کے لئے ارسال کیے جائیں گے ۔ عمومی طور پر مقالہ نگاران کو اپنے مقالے کے بارے میں نتیجہ جاننے کے لئے 60 دن درکار ہوں گے۔مدیر مقالہ نگاروں کو تجزیہ نگاروں کی رائے سے آگاہ کرے گا، نیز اگر کسی مقالے میں تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو اس کے لئے بھی مقالہ نگار سے درخواست کی جائے گی۔ مجلہ ’’الضحٰی‘‘کے مدیر/مجلس ادارت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ فراہم شدہ علمی مواد کو کاپی – ایڈیٹ کر کے مناسب تبدیلیوں اوراصلاحات کے بعد مجلے میں اشاعت کے لئے تیار کرلے۔ خیالات اورتقدیم شدہ مواد کی ذمہ داری البتہ مکمل طور پر مولف پر ہوگی مجلے کا مدیر یا مجلس ادارت اس سے بری الذمہ ہوں گے۔